You are currently viewing متحدہ عرب امارات کے لئے پی آئی اے کے فضائی آپریشن کی بحالی کے بعد پاکستان سے دبئی، شارجہ، ابو ظہبی اور العین کےلئے پروازیں روانہ ہورہی ہیں

متحدہ عرب امارات کے لئے پی آئی اے کے فضائی آپریشن کی بحالی کے بعد پاکستان سے دبئی، شارجہ، ابو ظہبی اور العین کےلئے پروازیں روانہ ہورہی ہیں

اسلام آباد (ڈیسک) قومی ایئر لائن پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے لئے پی آئی اے کے فضائی آپریشن کی بحالی کے بعد پاکستان سے دبئی، شارجہ، ابو ظہبی اور العین کےلئے پروازیں روانہ ہورہی ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کی طرف سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق دبئی حکام کی ہدایات کے تحت تمام مسافروں کو پرواز کی روانگی کے 96 گھنٹوں کے اندر مختص کردہ لیبارٹری سے کورونا ٹیسٹ کرانا لازم ہوگا اور منفی رپورٹ بورڈنگ کے وقت پیش کرنا ہوگی ۔ ترجمان نے کہا کہ مسافروں کو دبئی اتھارٹی کی جانب سے سفر کے لئے کلیئرنس سرٹیفیکٹ کا حصول بھی لازم ہے۔ متحدہ عرب امارات کے لئے سفر کے خواہشمند آن لائن اپلائی کرنے کے لئے مطلوبہ اجازت نامہ حاصل کر سکتے ہیں ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات پہنچنے سے پہلے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم بھی پر کرنا لازم ہے۔ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا ہے جو پی آئی اے کے دفاتر کے علاوہ ویب سائٹ اور ایجنٹس سے بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.