ابو ظہبی(ڈیسک)متحدہ عرب امارات کی چار ریاستوں میں آئندہ ہفتے سے سرکاری شعبے میں عیدالفطر کے لیے 9 دن کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر نو دن کی چھٹیوں کا اطلاق ابوظہبی، دبئی، شارجہ اور راس الخیمہ کی ریاستوں میں سرکاری شعبوں کے ملازمین کے لیے ہو گا۔عیدالفطر کی چھٹیوں کا آغاز ہفتہ 30 اپریل سے ہو گا جو کہ اتوار 8 مئی تک برقرار رہے گا۔ تمام سرکاری دفاتر پیر9 مئی کو دوبارہ اپنے کام کا آغاز کریں گے۔متحدہ عرب امارات میں رواں سال عید الفطر 2 مئی کو منائی جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔