You are currently viewing متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے لیے بڑی امداد کا اعلان کردیا

متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے لیے بڑی امداد کا اعلان کردیا

اسلام آباد (ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے صدر نے پاکستان کے 2 ارب ڈالر کے قرض کو اوور رول کرنے اور ایک ارب ڈالر اضافی قرض دینے کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹ میں بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ابوظبی میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے صدر نے 2 ارب ڈالر کے قرض کو رول اوور کرنے اور ایک ارب ڈالر اضافی قرض دینے کا اعلان کیا۔

شیخ محمد بن زاید نے وزیراعظم شہباز شریف کا ابوظبی میں خیرمقدم بھی کیا اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔ شیخ محمد بن زاید نے دونوں ممالک میں تاریخی تعلقات اور یو اے ای میں پاکستانیوں کی گرانقدر خدمات کی تعریف بھی کی۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.