ابوظہبی(ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں مارچ کے لیے پٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخ مقرر ، قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق سپر 98 اور خصوصی 95 کے نرخ یکم مارچ سے 21 فلس فی لیٹر بڑھا دیے گئے جبکہ ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں فروری کے مقابلے میں 14 فلس کا اضافہ کیا گیا ہے، اس میں پانچ فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل ہوگا۔ اپریل 2020 سے فروری 2021 تک امارات میں تیل کے نرخ مستحکم رہے ہیں۔ یکم مارچ سے سپر 98 فی لٹر 1.91 درہم کے بجائے 2.12 درہم میں دستیاب ہوگا، فی لیٹر21 فلس کا اضافہ کیا گیا ہے۔خصوصی 95 فی لیٹر 1.80 درہم کے بجائے اب 2.01 درہم میں ملے گا، اس میں بھی 21 فلس فی لیٹرکا اضافہ کیا گیا ہے۔ ایک لیٹرڈیزل کے نرخ یکم مارچ سے 2.01 درہم کے بجائے 2.15 درہم مقرر کیے گئے ہیں۔