کراچی (ڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما سابق ایم این اے خواجہ سہیل منصور پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔
پی پی رہنما سعید غنی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے اس بات کا اقرار کیا کہ وہ متحدہ قومی موومنٹ کو خیر باد کہہ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہو چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں پی پی قیادت اور سعید غنی کا شکر گزار ہوں کہ انھوں نے مجھے پارٹی میں خوش آمدید کہا۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی کی ترقی کے لیے کام کیا، جب کہ متحدہ قومی موومنٹ نے گزشتہ 35سال میں کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا، یہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی کو کراچی اور حیدر آباد سے عوام کی جانب سے بھرپور مینڈیٹ ملا ہے۔
