You are currently viewing متحدہ اور اس کے نام کا وجود نہیں رہیگا متحدہ پاکستان، لندن، پی ایس پی اور حقیقی ختم ہوجائیں گی، منظو ر وسان

متحدہ اور اس کے نام کا وجود نہیں رہیگا متحدہ پاکستان، لندن، پی ایس پی اور حقیقی ختم ہوجائیں گی، منظو ر وسان

کراچی (ڈیسک): پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور حسین وسان نے نئی پیش گوئی کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ متحدہ اور اس کے نام کا وجود نہیں رہیگا، متحدہ پاکستان، لندن، پی ایس پی اور حقیقی ختم ہوجائیں گی۔

منظور وسان  نے ان خیالات کا اظہار اپنے جاری کردہ ویڈیو بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کی جگہ کوئی اور نئی پارٹی بنے گی،پارٹی کا نیا نام کیا رکھا جائے گا وہ کچھ دن بعد بتاؤنگا، نئی نام سے بننے والی پارٹی کے سربراہ کے  نام سے بھی جلد آگاہ کرو ں گا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ کا نام و نشان مٹ جائے گا، پاکستان میں متحدہ کے نئے چھرے سامنے آئیں گے، سندھ کے دو بڑے شہروں کراچی اور حیدرآباد میں بڑی تبدیلی کے امکانات نظر آرہے ہیں۔

منظور وسان  نے کہا کہ متحدہ اور گرینڈ الائنس کے کچھ رہنماء پی ٹی آئی، پی پی پی اور ن لیگ میں شامل ہوجائیں گے۔منظور وسان نے مزید کہا کہ یہ سپرپرائز ہوگا کے متحدہ دہڑوں کا نام ہی نہیں رہیگا، گرینڈ الائنس والے بھی ٹکڑوں میں بٹ جائیں گے۔

(این این آئی )

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7