You are currently viewing ماہ نور بلوچ ٹیلی فلم گھن چکر میں جلوہ گر ہوں گی

ماہ نور بلوچ ٹیلی فلم گھن چکر میں جلوہ گر ہوں گی

اسلام آباد(ڈیسک)اداکارہ ماہ نور بلوچ ،اعجاز اسلم اور فیصل قریشی کے ساتھ ٹیلی فلم گھن چکر میں جلوہ گر ہوں گی۔

فیصل قریشی اور اعجاز اسلم سٹ کام میں اور تم کے بعد ایک بار پھر ٹیلی فلم گھن چکر میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے ٹیلی فلم میں ان کے ہمراہ ماہ نور بلوچ بھی اداکاری کےجوہر دکھائیں گی۔ٹیلی فلم کی کہانی مصباح علی سید نے تحریر کی ہے جو آئی سی ای میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بنائی جا رہی ہے۔ ٹیلی فلم عید الاضحی پر نجی ٹی وی پر نشر کی جائے گی۔