You are currently viewing ماہ محرم میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے فوج کی تعیناتی کا فیصلہ

ماہ محرم میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے فوج کی تعیناتی کا فیصلہ

اسلام آباد (ڈیسک) ماہ محرم الحرام میں ملک بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
وزارتِ داخلہ نے شہریوں کی حفاظت اور کسی ناخوش گوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ملک کے تمام شہروں میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
اس حوال سے جاری کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 245 کے تحت ملک بھر میں فوج تعینات کی جائے گی۔
وزارتِ داخلہ نے اس ضمن میں چاروں صوبوں سمیت گلگت اور آزاد کشمیر حکومت کو مراسلہ بھیج دیا۔
وفاقی وزراتِ داخلہ کے مطابق تمام صوبوں کی درخواست پر فوج کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔