You are currently viewing ماہرہ خان مجھے اپنی شادی کا دعوت نامہ دیتی بھی تو میں کبھی نہ جاتا، خلیل الرحمن قمر

ماہرہ خان مجھے اپنی شادی کا دعوت نامہ دیتی بھی تو میں کبھی نہ جاتا، خلیل الرحمن قمر

کراچی (ڈیسک) مشہور لکھاری، ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمن قمر نے معروف فلم اسٹار ماہرہ خان کی شادی میں شرکت کے سوال پر وضاحت کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ میں ماہرہ خان کی شادی میں نہیں گیا ، اداکارہ نے مجھے شادی کا دعوت نامہ نہیں بھیجا، انھوں نے مزید کہا کہ اگر ماہرہ خان مجھے اپنی شادی پر مدعو بھی کرتیں تو بھی میں شادی میں شریک نہ ہوتا۔
خلیل الرحمن قمر نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہرہ خان نے میرے خلاف ٹوئٹ کیا تھا جو میں مناسب نہیں سمجھتا، اگر مجھ سے براہ راست اپنی خفگی ظاہر کر دیتیں تو میں اپنا موقف پیش کر سکتا تھا۔
ڈرامہ نگار نے اپنی بیٹی کے انتقال پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ معصوم بیٹی جو صرف ڈھائی سال کی تھی، غلطی سے پیٹرول پی لیا جس کے باعث وہ اللہ کو پیاری ہو گئی تھی، ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی بیٹی کی موت پر دھاڑیں مار مار کر روتا رہا تھا۔