راولپنڈی (ڈیسک)وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہناہے کہ میں مالشیا وزیر نہیں اور وزیر اعظم عمران خان کو ہمیشہ اچھی بات بتابا ہوں۔
راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیر ریلوے نے کہا کہ پہلے بھی ریلوے کا وزیر رہا ہوں ،اس مرتبہ وزیر بنا ہوں تو خزانہ خالی ہے، مالشیا وزیر نہیں عمران خان کو اچھی بات بتاتا ہوں، شریف برادران جیل کے بزدل ہیں، وہ ڈیل سے اب ڈھیل پر آرہے ہیں، مجھے اس کا علم ہے کہ شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کیوں کی ، میں سپریم کورٹ بھی جارہا ہوں کیونکہ دودھ کی رکھوالی بلے کو نہیں سونپی جاسکتی۔
شیخ رشید نے کہا کہ چور مچائے شور کی فلم نہیں چل سکتی، یہ پی اے سی میں اس لئے ہیں کہ اپنے پروڈکشن آرڈر خود جاری کرسکیں لیکن ریمانڈ کے دوران پروڈکشن آرڈر نہیں جاری ہوسکتا۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں کسی لڑائی جھگڑے کے لئے نہیں جارہا، دو پی اے سی ہوں گی ایک شہبازشریف اور دوسری شیخ رشید کی ہوگی، امید ہے اسپیکر میرے نام کا نوٹی فکیشن جلد جاری کریں گے۔