You are currently viewing ماضی کے چاچا جی ، مستنصر حسین تارڑ کی طبیعت میں پہلے سے بہتر ی

ماضی کے چاچا جی ، مستنصر حسین تارڑ کی طبیعت میں پہلے سے بہتر ی

لاہور (ڈیسک) سن 90 کی دہائی میں پی ٹی وی کی ،صبح بخیر نشریات ، دیکھنے والے تمام پاکستانی بچوں کے چاچا جی ، مستنصر حسین تارڑ کی طبیعت میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے۔
معروف دانشور، کالم نگار، ادیب، سفر نامہ نگار مستنصر حسین تارڑ اب رو بہ صحت ہیں، وہ چند روز سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل ہیں۔
مستنصر حسین تارڑ کو دل کے عارضے کے سلسلے میں اسپتال لایا گیا تھا، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ معروف ادیب کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں، ان کوسی سی یو میں رکھا گیا ہے۔
ان کی دیکھ بھال کے لیے ڈاکٹرز کی ٹیم ہمہ وقت نگرانی کر رہی ہے۔ مستنصر حسین تارڑ کو دل کی دھڑکن بے ترتیب ہونے پر اسپتال لایا گیا تھا۔ جہاں ان کو ابتدائی طبی امداد دی گئی اور سی سی یو میں رکھا گیا ہے جہاں ہر لمحہ ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق ان کو پیس میکر بھی لگا دیا گیا ہے۔ اب ان کی طبیعت پہلے سے کافی بہتر ہے۔ کچھ ہی دن میں ڈاکٹروں کے اطمینان کے بعد ان کو ڈسچارج کر دیا جائے گا۔