You are currently viewing ماضی میں اپنے پر بے حد تنقید کا سامنا رہا، گلوکارہ اور اداکارہ حدیقہ کیانی

ماضی میں اپنے پر بے حد تنقید کا سامنا رہا، گلوکارہ اور اداکارہ حدیقہ کیانی

اسلام آباد(ڈیسک)معروف گلوکارہ اور اداکارہ حدیقہ کیانی کا کہنا ہے کہ ان کوماضی میں اپنے پر بے حد تنقید کا سامنا رہا لیکن انہوں نے کبھی ان کو دل ]پر نہیں لیا۔

اپنے ایک تازہ انٹرویو میں حدیقہ کیانی نے کہا کہ ان پر بعض اوقات ایسے ایسے الزامات عائد کیئے گئے کہ وہ اخبارات ورسائل میں ان کو پڑھ کر حیران رہ جاتی تھیں اور انہوں نے خاموشی اختیار کیئے رکھی کیونکہ ان کی صفائی دینے کا کوئی فائدہ نہ ہوتا،انہوں نے کہا کہ ایک وقت میں ان پر منشیات کے استعمال کا بھی الزام لگایا گیا میں ان الزامات عائد کرنے والوں کو کیا بتاتی کہ ان کو صرف موسیقی کا نشہ ہے اور کچھ بھی نہیں۔اپنے ایک اور انٹرویو میں حدیقہ کیانی نے بتایا کہ وہ ایک قدامت پسند خاندان سے تعلق رکھتی ہیں کیرئیر کے آغاز کے لیے وہ اپنے بڑے بھائی کو اپنا استاد مانتی ہیں جنہوں نے ہر قدم ان کا ساتھ دیا تھا۔اگر ان کی سپورٹ نہ ہوتی تو آج میں گلوکارہ نہ ہوتی۔یاد رہے کہ حدیقہ ان دنوں ڈرامہ دوبارہمیں ایک دلچسپ کردار میں نظر آ رہی ہیں جس کو ان کے پرستار بے حد پسند کر رہے ہیں۔ یہ ان کا دوسرا ڈرامہ سیریل ہے۔