ماسکو(ڈیسک)روس کے حکام کا کہنا ہے کہ 2011 میں ماسکو ائیرپورٹ پرہونے والے بم دھماکے میں ملوث چیچنیاکے عسکریت پسند کمانڈر بیوٹوکایف کو ہلاک کردیاگیا ہے۔
برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق ماسکو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیچن کے علاقائی رہنما رمضان قادروف نے بتایا کہ بیوٹوکایف کو ماسکو سے 15سو کلومیٹر دور ایک خصوص کارروائی کے دوران ہلاک کردیاگیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسلن بیوٹوکایف 2011 میں ماسکو کے ڈومودیڈو ہوائی اڈے پر بم دھماکے میں ملوث تھا جس کے نتیجے میں 40 کے قریب افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس کارروائی کے دوران عسکریت پسند کمانڈر سمیت 6 دیگر دہشتگرد بھی ہلاک ہوئے ہیں علاقے میں ہونے والی دہشت گردی کی سرگرمیوں مطلوب تھے۔