You are currently viewing مارکیٹیں جلد بند نہیں کرینگے، توانائی سے اہم معاشی بحران ہے، تاجر رہنما

مارکیٹیں جلد بند نہیں کرینگے، توانائی سے اہم معاشی بحران ہے، تاجر رہنما

کراچی (ڈیسک) کراچی کے تاجروں نے بھی مارکیٹیں جلد بند کرنے کے حکومتی فیصلے پر عمل سے یکسر انکار کردیا۔
صدر آل سٹی تاجر اتحاد حماد پونا والا کا کہنا ہے کہ حکومتی فیصلے سے توانائی کا بحران کم نہیں ہوسکتا، حکومت توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے مزید توانائی پیدا کرے۔ انہوں نے کہا کہ سولر سسٹم کو پروموٹ کیا جائے اور ڈیوٹی ختم کرکے مقامی کمپنیز کو پروموٹ کیا جائے۔ تاجر رہنما کا کہنا تھا کہ توانائی بحران سے زیادہ ضروری معاشی بحران سے نمٹنا ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7