You are currently viewing مارچ سے حکومت کو گھرجانے کا پیغام دے دیا، سلیکٹڈ وزیراعظم کوجاناپڑے گا، بلاول بھٹو

مارچ سے حکومت کو گھرجانے کا پیغام دے دیا، سلیکٹڈ وزیراعظم کوجاناپڑے گا، بلاول بھٹو

اسلام آباد (ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد سے آزادی مارچ کے جلسے میں شامل ہوگئے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، اپوزیشن رہنماؤں نے ان کی موجودگی کو سراہا اور انہیں خیر مقدم کہا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آزادی مارچ میں شامل تمام لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں، اس ملک کے عوام آج بھی کسی سلیکٹڈ وزیر اعظم کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں اور نہ وہ کسی سلیکٹر یا آمر کے سامنے اپنا سرجھکانے کو تیار ہیں۔عوام صرف اور صرف آزادی اورجمہوریت چاہتے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ آزادی مارچ میں پیپلز پارٹی کی نمائندگی کررہا ہوں، پیپلز پارٹی کے بانی بھٹو نے 1973ءمیں پہلی بار جمہوری آئین دیا مگر کچھ قوتیں چاہتی ہیں کہ اس ملک میں طاقت کا سرچشمہ عوام نہ ہو، آج پی پی کی تیسری نسل اپنی سیاست شروع کررہی ہے آج جمہوریت پر حملے ہورہی ہیں اور ہم سب سے جمہوری حقوق چھینے جارہیے ہیں، الیکشن نہیں سلیکشن ہورہی ہے دھاندلی کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں ایک نالائق اور نا اہل کٹھ پتلی کو سلیکٹ کرکے ملک کا وزیر اعظم بنادیا جاتا ہے اور یہ کٹھ پتلی ملکی جمہوریت اور معیشت پر حملہ آور ہے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ آج وقت آگیا ہے کہ سلکٹیڈ کو جانا ہوگا اور یہ تمام صوبوں کا نعرہ ہے۔ اس موقع پر انہوں نے گو سلیکٹڈ گو کے نعرے بھی لگوائے.

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.