لاس اینجلس(ڈیسک)مارول سٹوڈیو کی نئی فلم” شانگ شی اینڈ دی لیجنڈ آف دی ٹین رنگز” کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔
ڈسٹن ڈینیل کریٹون کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں کینیڈین اداکار سیمو لیو میں مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے۔ فلم کے پروڈیوسر کیون فیج اور جوناتھن ہیں۔ فلم رواں سال 3 ستمبر کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔