You are currently viewing مارشل لا کے نفاذ پر غور نہیں کر رہا، ٹرمپ
US President Donald Trump speaks during a Students for Trump event at the Dream City Church in Phoenix, Arizona, June 23, 2020. (Photo by SAUL LOEB / AFP)

مارشل لا کے نفاذ پر غور نہیں کر رہا، ٹرمپ

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:21/12/2020 14:21
  • Reading time:1 mins read

واشنگٹن(ڈیسک)امریکی صدر کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخابات کے نتائج کو الٹنے کے لئے مارشل لا نافذ کرنے کے بارے میں گشت کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹویٹ میں ملک میں مارشل لا نافذ کرنے کے اقدام کے بارے میں بعض ذرائع ابلاغ میں آنے والی خبروں کو غلط اور بے بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے اس خبر کو پھیلانے والے ذرائع ابلاغ پر الزام لگایا کہ وہ جان بوجھ کر اس طرح کی غلط رپورٹیں شائع کر رہے ہیں۔اس سے پہلے ٹرمپ کے بعض قریبی ساتھیوں نے صدارتی انتخابات کے نتائج کو ان کے حق میں پلٹانے کے لئے انہیں مارشل لا نافذ کرنے کا مشورہ دیا تھا اور میڈیا رپورٹوں میں یہاں تک کہا گیا تھا کہ صدر ٹرمپ نے اس معاملے پر اپنے قریبی ساتھیوں سے صلاح و مشورہ بھی کیا ہے۔ ماشل لا نافذ کرنے کے بارے میں اپنے مشیروں کے ساتھ صلاح و مشورے کے بارے میں سامنے آنے والی رپورٹوں پر ٹرمپ کا فوری ردعمل ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ اس سے قبل وائٹ ہاس میں قومی سلامتی امور کے سابق مشیر مائکل فلین نے تجویز دی تھی کہ امریکی صدر، ملک میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج کو الٹنے کے لئے مارشل لا نافذ کر دیں۔مائیکل فلین نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر ٹرمپ چاہیں تو وہ فوج کو استعمال کر سکتے ہیں اور مختلف ریاستوں میں فوج تعینات کر کے جس ریاست میں چاہیں دوبارہ انتخابات کرانے کا حق رکھتے ہیں۔ٹرمپ کے سابق مشیر برائے قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے اور بعض لوگوں کی سوچ کے برخلاف اب تک ملک میں بارہا مارشل لا نافذ کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا ملک میں اب تک 64 بار مارشل لا لگایا جا چکا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ فوری طور پر الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو ضبط کرنے کا حکم بھی جاری کریں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.