You are currently viewing ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کا تعاون ناگزیر ہے، شیری رحمان

ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کا تعاون ناگزیر ہے، شیری رحمان

کراچی (ڈیسک) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ اور حکومت پاکستان کے درمیان تعاون اور شراکت داری ناگزیر ہے۔

انہوں نے یہ بات جمعہ کو اقوام متحدہ کے انوائرمنٹ پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر انگر اینڈرسن کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر ماحولیاتی تبدیلی، سیلاب متاثرین کی بحالی تعمیر نو اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شیری رحمان نے سیلاب متاثر ہ علاقوں کا دورہ کرنے پر اقوام متحدہ کے وفد کا شکریہ ادا کیا۔ وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے اقوام متحدہ کے وفد کو سیلاب متاثرین، بحالی اور تعمیر نو کے عمل اور چیلنجز متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے لیونگ انڈس منصوبے کو عملی حقیقت میں تبدیل کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقوم متحدہ انوائرومنٹ پروگرام کا مستقل دفتر کے قیام کا اعلان خوش آئند ہے، بحالی کے عمل میں گرانٹس کی بروقت اور صحیح جگہ منتقلی ضروری ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ اور حکومت پاکستان کے درمیان تعاون اور شراکت داری ناگزیر ہے۔ انگر اینڈرسن نے ماحولیاتی نظام کی بحالی کے لیے وفاقی وزیر کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کے ساتھ کام کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.