You are currently viewing مائع پیٹرولیم گیس کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 79 پیسے کا اضافہ

مائع پیٹرولیم گیس کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 79 پیسے کا اضافہ

اسلام آباد (ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 79 پیسے کا اضافہ کردیا۔ اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم دسمبر سے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2548 روپے 29 پیسے ہوگئی ہے جس کی قیمت نومبر میں 2409روپے 13 پیسے تھی۔ایل پی جی کی فی کلو قیمت 11روپے 79پیسے بڑھا کر فی کلو قیمت 215 روپے 95 پیسے مقررکی گئی ہے۔