You are currently viewing لیہ: مسافر وین اور ٹرک میں تصادم، 7 افراد جاں بحق، 6 زخمی

لیہ: مسافر وین اور ٹرک میں تصادم، 7 افراد جاں بحق، 6 زخمی

لیہ (نیوز ڈیسک) لیہ میں مسافر وین اور منی ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 6 شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق مسافر وین بھکر سے میاں چنوں جا رہی تھی کہ اس دوران وین کا ٹائی راڈ کھل گیا ۔
ٹائی راڈ کھلنے کے باعث مسافر وین مخالف سمت سے آنے والے منی ٹرک سے ٹکرا گئی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کا شکار افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.