لاس اینجلس (ڈیسک) معروف امریکی پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا کے کتوں کی رکھوالی کرنے والے ملازم پر گولی چلانے والے کو 21 برس قید کی سزا سنا دی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس لیڈی گاگا کے ملازم ریان فشر ان کے فرانسیسی بُل ڈاگ نسل کے پالتو کتوں کو چہل قدمی کروارہا تھا کہ ملزم جیمز ہوورڈ جیکسن نے دو ساتھیوں کے ساتھ ملکر فائرنگ کرکے ملازم ریان فشر کو زخمی کیا اور دونوں کتوں کو اغواء کرلیا۔ رپورٹس کے مطابق کتوں کو واپس حاصل کرنے کے لیے لیڈی گاگا نے تقریباً 8 کروڑ روپے انعام کی پیشکش کا اعلان کیا جس کے بعد پولیس نے لیڈی گاگا کے کتے ڈھونڈ نکالے تھے۔ گذشتہ روز پولیس نے ملزم کو لاس اینجلس کی عدالت میں پیش کیا جہاں اس نے اعتراف جرم کرلیا جس کے بعد عدالت نے اسے 21 سال قید کی سزا سنادی۔

لیڈی گاگا کے کتے اغواء کرنے والے کو امریکی عدالت سے 21 برس کی سزا
- Post author:نیوز پاکستان
- Post published:06/12/2022 16:01
- Post category:انٹرٹینمنٹ / دنیا / عدالت
- Post last modified:06/12/2022 16:01
- Reading time:1 mins read
Tags: 21 برس قید, امریکی پاپ گلوکارہ, امریکی عدالت, پاکستان نیوز, کتے اغواء کرنے والے کو سزا, لاس اینجلس, لیڈی گاگا, نیوز پاکستان, نیوز پاکستان اردو, نیوز پاکستان ٹی وی
Share the love Share this content
نیوز پاکستان
Exclusive Information 24/7