لاہور (نیوز ڈیسک) ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا چالان کردیا گیا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق بابر اعظم کو گلبرگ میں لین وائلیشن پر روکا گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ ان کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں تھا۔
ٹریفک وارڈن نے قوانین کی خلاف ورزی پر بابر اعظم کا 2 ہزار روپے کا چالان کردیا۔