You are currently viewing لیجنڈ اداکار سلیم خان 87 برس کے ہوگئے، سالگرہ کی تصاویر وائرل

لیجنڈ اداکار سلیم خان 87 برس کے ہوگئے، سالگرہ کی تصاویر وائرل

ممبئی (ڈیسک) بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار سلیم خان آج 87 برس کے ہوگئے، فیملی کی جانب سے ان کے لیے لنچ کا اہتمام کیا اور سالگرہ منائی۔ فلم اسٹار ارباز خان نے والد کی سالگرہ کے جشن کی تصاویر شیئر کیں جس میں فلم اسٹار سلمان خان، سلمیٰ خان، ہیلن، ارپیتا شرما اور فلم اسٹار سہیل خان بھی موجود تھے۔ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک تصویر میں سلیم خان ڈائننگ ٹیبل پر موجود ہیں جبکہ ان کے عقب میں تمام اہلخانہ کھڑے ہیں جبکہ سلیم خان کی سالگرہ پر انکی صاحبزادی علیزے اگنی ہوتری بھی موجود ہیں۔