لندن (نیوز ڈیسک) سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی پر حملے کے خلاف پاکستان ہائی کمیشن نے باضابطہ طور پر شکایت درج کرادی۔
اسکاٹ لینڈ یارڈ نے کہا کہ سابق چیف جسٹس پاکستان پر حملے سے آگاہ ہیں۔
میٹ پولیس کے مطابق یہ واقعہ سٹی آف لندن میں پیش آیا جہاں کی پولیسنگ سٹی آف لندن کے ذمہ ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈپلومیٹک پولیس کے ذریعے سٹی آف لندن سے رابطہ کیا گیا، پولیس نے تاحال کوئی ایکشن نہیں لیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستانی حکام نے حملے میں ملوث 23 افراد کی نشاندہی کرکے ان کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیے ہیں۔
پاکستانی حکام حملے پر اکسانے میں ملوث 6 افراد کے خلاف مزید سخت اقدام بھی کررہے ہیں۔