بیروت (نیوز ڈیسک) اسرائیل کی جانب سے لبنان پر تازہ فضائی حملوں میں مزید 31 افراد شہید ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لبنانی وزارت صحت نے بتایا کہ حزب اللہ کے خلاف اسرائیل نے فضائی حملے تیز کر دیے۔
لبنان کے مشرقی اور جنوبی علاقوں پر گزشتہ روز اسرائیلی حملوں میں کم از کم 31 افراد شہید ہو ئے۔
وزارت نے بیان میں کہا کہ اسرائیل کی جانب سے پہلے Baalbek-Hermel کے علاقے کو نشانہ بنایا گیا جس میں 20 افراد شہید ہوئے۔
Knaissseh نامی علاقے میں کیے گئے حملے میں 11 افراد شہید جبکہ 14 افراد زخمی ہوئے۔
اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے لبنان میں حزب اللہ کے دہشت گردانہ ڈھانچے کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں دہشت گرد، آپریشنل اپارٹمنٹ اور اسلحے کے ذخیرے کے مقامات کو تباہ کیا گیا۔