کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی خصوصی پرواز ملک شام سے 71 پاکستانیوں کو لے کر کراچی پہنچ گئی۔
دفتر خارجہ کے مطابق پرواز میں موجود 67 پاکستانی لبنان سے بذریعہ سڑک دمشق پہنچے جبکہ ملک شام سے 4 دیگر پاکستانی بھی خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچے ہیں۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی اور صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ مسلم ممالک اسرائیل کے خلاف یک آواز ہوں تاکہ لبنان پر مسلط جنگ رُکے۔
وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کراچی ائیر پورٹ پر گفتگو میں کہا کہ بہت مشکل مرحلہ تھا، وزارت خارجہ نے مکمل ذمہ داری لی۔
وزیر انڈسٹریز سندھ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ سندھ حکومت نے بہترین کردار ادا کیا۔