You are currently viewing لبنانی خاتون سے اجتماعی زیادتی کیس میں برازیل کے سابق فٹبالر گرفتار

لبنانی خاتون سے اجتماعی زیادتی کیس میں برازیل کے سابق فٹبالر گرفتار

براسیلیا (نیوز ڈیسک) برازیل کے سابق فٹبالر روبن ہو کو لبنانی خاتون سے اجتماعی زیادتی کے کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل کے سابق فٹبالرروبن ہو کو اجتماعی زیادتی کیس میں سانتو میں ان کے فلیٹ سے گرفتار کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق برازیل اور اٹالین کلب اے سی میلان کے لیے کھیلنے والے روبن ہو پر 2013 میں میلان کے ایک نائٹ کلب میں لبنانی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا الزام تھا، جس پر انہیں 2 سال قبل 9 سال کی سزا سنائی گئی۔
اٹلی کی حکومت نے روبن ہو کی حوالگی میں ناکامی کے بعد انہیں برازیل ہی میں سزا پوری کروانے کی درخواست کی تھی۔
تاہم اب برازیل کی عدالت نے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے حکم دیا کہ روبن ہو گھر میں نظربند رہنے کے بجائے جیل کی سلاخوں کے پیچھے سزا گزاریں جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔
روبن ہوکا مؤقف ہے کہ خاتون کے ساتھ سب کچھ باہمی رضامندی سے ہوا تھا۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7