You are currently viewing لبنان، پولیس نے اڑھائی لاکھ نشہ آور گولیاں سعودی عرب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

لبنان، پولیس نے اڑھائی لاکھ نشہ آور گولیاں سعودی عرب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

  • Post author:
  • Post category:جرم
  • Post last modified:17/06/2021 12:37
  • Reading time:1 mins read

بیروت(ڈیسک)لبنان کی پولیس نے اڑھائی لاکھ نشہ آور گولیوں کی سعودی عرب سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ نے لبنانی پولیس ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ عدالتی پولیس کے ماتحت انسداد منشیات ایجنسی کو اطلاعات ملی تھیں کہ نشہ آور گولیاں سعودی عرب سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے رفیق الحریری انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈھائی لاکھ نشہ آور گولیاں سمفل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ترجمان نے کہا کہ کارگو کی کارروائی جعلی شناختی کارڈ کے ذریعے کی گئی تھی تاہم اس میں ملوث 3 اہم ملزمان کی شناحت ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ منشیات انار کے کارٹنز میں چھپا کر سمگل کی جارہی تھی۔