You are currently viewing لاہو رہائیکورٹ کا ترقی نہ دینے کیخلاف دائر درخواست پرچیئرمین شیخ ہسپتال کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنےکی ہدایت

لاہو رہائیکورٹ کا ترقی نہ دینے کیخلاف دائر درخواست پرچیئرمین شیخ ہسپتال کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنےکی ہدایت

لاہور( ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ شیخ زید ہسپتال کے اسسٹنٹ پروفیسر کو ترقی نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پرچیئرمین شیخ ہسپتال کو درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی ۔

گزشتہ روز لاہو رہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے ڈاکٹر سرفراز کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ وہ شیخ زید ہسپتال میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر فرائص سر انجام دے رہا ہے۔درخواست گزار کو میرٹ پر آنے اور سینئر ہونے کے باوجود ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی نہیں دی جا رہی۔استدعا ہے کہ عدالت چیئرمین شیخ زید کو میرٹ کے مطابق فیصلہ کرنے کے احکامات جاری کرے ۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.