لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی مخالفت ہماری حکومت گرا کر پاکستان کی ترقی کا راستہ روکا گیا۔
احتساب عدالت میں پیشی کے بعد شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے آلہ کاروں کی سہولت کاری ملک دشمنی ہے۔
انھوں نے کہا کہ 9 مئی کو فوج میں بغاوت کی بھیانک سازش کی گئی، فوج میں تختہ الٹنے کی سازش کی گئی، غداری تو کوئی جمہوری حکومت بھی برداشت نہیں کرتی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا الیکشن بروقت ہونے چاہئیں، قانون اور جمہوری تقاضوں کی یہی منشا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ یہی ہےکہ میں انصاف کے لیے لاہور کی عدالت میں پیش ہوا۔
لیول پلیئنگ فیلڈ یہ ہے کہ نوازشریف اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہو رہے ہیں۔
صدر پی ایم ایل این کا کہنا تھا ہم پوری تیاری کے ساتھ انتخابی مہم میں داخل ہو رہے ہیں، نواز شریف انتخابی مہم کے دوران منشور پیش کریں گے۔