You are currently viewing لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب میں الیکشن کرانے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا

لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب میں الیکشن کرانے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا

لاہور (ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں الیکشن کرانے سے متعلق دائر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کی، چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ آئی جی پنجاب عثمان انور نے دوران سماعت کہا کہ مجھے کیس کا پس منظر معلوم نہیں، جو الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہوگا ہم اس پر عمل کریں گے۔ آئی جی پنجاب کے بیان پر عدالت نے کہا کہ ہمیں بس آپ کی یقین دہانی چاہیے تھی، اب آئی جی پنجاب جانا چاہیں تو جا سکتے ہیں۔ اس دوران چیف سیکریٹری نے بھی عدالت کو یقین دلایا کہ ہم عدالت اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کے پابند ہوں گے جس پر عدالت نے چیف سیکریٹری کو بھی جانے کی اجازت دے دی۔ دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ چیف سیکریٹری اور آئی جی نے فرائض انجام دینےکی یقین دہانی کرائی ہے، اب صدر الیکشن کی تاریخ دے سکتے ہیں۔ عدالت نے حکام کی یقین دہانی اور دلائل سننے کے بعد درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7