You are currently viewing لاہور ہائیکورٹ: نگراں وزیراعظم کو ہٹانے کی درخواست سے متعلق فیصلہ محفوظ

لاہور ہائیکورٹ: نگراں وزیراعظم کو ہٹانے کی درخواست سے متعلق فیصلہ محفوظ

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کے لیے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے یا ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
جسٹس شاہد بلال حسن نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کی تقرری 90 روز مکمل ہونے کے بعد غیر مؤثر ہوچکی، آئینی طور پر انوار الحق کاکڑ نگراں وزیراعظم نہیں رہے لہٰذا عدالت نگراں وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کرے۔
وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کا معاملہ عدالت عظمیٰ میں زیر سماعت ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے یا ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔