You are currently viewing لاہور ہائیکورٹ، نیب کے دو کیسز میں عمران خان کی 10 روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظور

لاہور ہائیکورٹ، نیب کے دو کیسز میں عمران خان کی 10 روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظور

لاہور (ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے نیب کے دو کیسز میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظورکرلی۔
عمران خان عدالت میں پیش ہوئے اور نیب کی جانب سے آج پیشی کے لیے بلائےگئے 2 نوٹسز میں حفاظتی ضمانت کی درخواست کی۔
عدالت نے عمران خان کی 10 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی ۔
وکیل عمران خان کا کہنا تھا کہ تادیبی کارروائی سے بھی روک دیں جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ ذمہ داری سے حفاظتی ضمانت دے رہے ہیں۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7