You are currently viewing لاہور: کم عمر ڈرائیور لڑکی کو پولیس سے چھڑانے والے 2 افراد گرفتار

لاہور: کم عمر ڈرائیور لڑکی کو پولیس سے چھڑانے والے 2 افراد گرفتار

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور میں کم عمر ڈرائیور لڑکی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا رشتے دار ظاہر کرکے پولیس سے چھڑانے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایک گرفتار ملزم کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اس نے کم عمر لڑکی کو نگراں وزیر اعلیٰ کا رشتے دار ظاہر کیا تھا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم یاسین نے پولیس اہلکاروں کو دھمکاتے ہوئے کہا تھا کہ کم عمر ڈرائیور لڑکی نگراں وزیراعلیٰ کی رشتے دار ہے، اس لیے اسے چھوڑ دو۔
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ 25 نومبر کو ٹریفک وارڈن کی مدعیت میں تھانہ گلبرگ میں درج کیا تھا ۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے وائرل ویڈیو کا نوٹس لے کر پولیس کو کارروائی کا حکم دیا تھا جس پر ویڈیو کی مدد سے ملزم یاسین اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.