لاہور (ڈیسک) رات بھر جاری رہنے والی بارش نے لاہور کی سڑکوں کو تالاب میں تبدیل کردیا۔
نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس سوئمنگ پول بن گیا، کلمہ چوک پر کا انڈر پاس بھی پانی میں ڈوب چکا ہے۔
مختلف سڑکوں پر دوفٹ سے زیادہ پانی جمع ہوجانے سے گاڑیاں تیرنے لگی ہیں۔
شدید بارش کے نتیجے میں سڑکوں پر پانی کھڑا ہوجانے سے نظام زندگی معطل ہو گيا جبکہ لیسکو کے 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر جانے سے بجلی بھی معطل ہوچکی ہے۔
محکمہ واسا اہلکار سڑکوں پر کھڑا پانی نکالنے میں مصروف ہیں۔
لاہور ائیر پورٹ کے علاقے میں سب سے زیادہ بارش 260 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، لکشمی چوک میں 256 ملی میٹر جبکہ پانی والا تالاب میں 254 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے پری مون سون بارشوں کا سلسلہ 30 جون تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
