لاہور(اسٹاف رپورٹر) لاہور لٹریری فیسٹیول کے دوسرے اور آخری روز میلے میں ادبی اور ثقافتی رنگ نمایاں رہے۔ ادب سے لگاؤ رکھنے والوں کی فسٹیول میں دنیا بھر سے شریک ہونے کے لیئے آمد۔
لاہور لٹریری فیسٹیول میں اندرون و بیرون ملک کے نامور ادبی شخصیات ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہوئے، فیسٹیول میں پاکستانی ثقافت، ادب اور فنون لطیفہ کے دلچسپ موضوعات زیر بحث آئے۔
لٹریری فیسٹیول کے شرکاء نے انگریزی ادب کی طرح اردو اور پنجابی زبان کے فروغ پر بھی زور دیا۔تاهم ملک کے مختلف علاقوں سے آئے مندوبین نے اپنے پہناووں کے ذریعے ثقافتی رنگ اجاگر کئے۔ 2 روز سے جاری فیسٹیول میں کتاب سے دوستی کو پھر سے زندہ کرنے کیلئے بک اسٹالز کو بھی سجائے گیا۔