لاہور (ڈیسک) لاہور میں آئندہ برس سے پرانی گاڑیاں نہیں چلائی جاسکیں گی۔ پنجاب حکومت نے لاہور میں آئندہ سال سے 30 سال سے زائد پرانی گاڑیوں پر پابندی لگانے کی تجویز دے دی۔ وزیر تحفظ ماحولیات راجا بشارت کی زیرصدارت انوائرمنٹ پروٹیکشن کونسل کا اجلاس ہوا جس میں مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔اجلاس میں صوبے کی تحفظ ماحولیات پالیسی کو عالمی معیارات سے ہم آہنگ بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے تجویز دی گئی کہ آئندہ سال لاہور میں اکتوبر سے دسمبر تک 30 سال سے زائد پرانی گاڑیوں پرپابندی لگائی جائے، لاہور میں کار فری زونز اور دن مخصوص کرنے پر غور کیا گیا جب کہ بڑے پتے والے درخت لگانے کی تجویز دی گئی۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کوپ 26 سمیت بین الاقوامی کنونشنز میں کیے گئے وعدوں کی پاسداری کے پابند ہیں۔

لاہور میں آئندہ برس سے پرانی گاڑیاں نہیں چلائی جاسکیں گی
- Post author:نیوز پاکستان
- Post published:06/12/2022 16:58
- Post category:پاکستان / پنجاب / لاہور / ماحولیات
- Post last modified:06/12/2022 16:58
- Reading time:1 mins read
Tags: اجلاس, انوائرمنٹ پرٹیکشن کونسل, پاکستان نیوز, پرانی گاڑیوں پر پابندی کی تجویز, راجا بشارت, لاہور, نیوز پاکستان, نیوز پاکستان اردو, نیوز پاکستان ٹی وی, وزیر تحفظ ماحولیات
Share the love Share this content
نیوز پاکستان
Exclusive Information 24/7