You are currently viewing لاہور: منافع خوروں نے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

لاہور: منافع خوروں نے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور میں منافع خوروں نے کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق لاہور میں چاول، گھی اور چائے کی پتی میں فی کلو 20 سے 40 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
بیسن کی بھی قیمت 30 روپے کلو بڑھ گئی جبکہ آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 1300 سے بڑھ کر 1350 روپے کا ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی کھجور کی قیمت 400 روپے کلو سے بڑھ کر 600 روپے ہوچکی ہے۔
ذرائع کے مطابق پیاز 250، ٹماٹر 150، آلو 70 روپے کلو، لہسن ادرک 600 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.