You are currently viewing لاہور: لاک ڈاؤن اور پابندیاں بے سود، اسموگ کم نہ ہوسکی

لاہور: لاک ڈاؤن اور پابندیاں بے سود، اسموگ کم نہ ہوسکی

لاہور (نیوز ڈیسک) لاک ڈاؤن اور پابندیوں کے باوجود بھی لاہور میں اسموگ کم نہ ہوسکی۔
آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج بھی سر فہرست ہے جہاں پر پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 376 ریکارڈ کی گئی ہے۔
لاہور سمیت پنجاب کے 6 اضلاع میں 3 روز کی چھٹیوں کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں۔
دریں اثناء کراچی میں بھی فضائی آلودگی بڑھ گئی ہے، جس کا آلودہ شہروں کی فہرست میں آج چوتھا نمبر ہے۔
محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نے آج کا ایئر کوالٹی انڈیکس جاری کر دیا۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں آلودگی 297 پرٹیکیولیٹ میٹرز رہی۔
پنجاب یونیورسٹی، لاہور کالج آف ارتھ اینڈ انوائرمینٹل سائنسز میں آلودگی 250، جبکہ ٹاؤن ہال میں 299 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ تحفظ ماحول پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ راولپنڈی میں شالے ویلی رینج روڈ پر فضائی آلودگی 194پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی ہے۔