You are currently viewing لاہور سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز 300 سے زائد مسافروں کو لے کر ملکی تاریخ میں پہلی بار میلبرن چلی گئی

لاہور سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز 300 سے زائد مسافروں کو لے کر ملکی تاریخ میں پہلی بار میلبرن چلی گئی

لاہور (ڈیسک)لاہور سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز 300 سے زائد مسافروں کو لے کر ملکی تاریخ میں پہلی بار میلبرن چلی گئی ۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق خصوصی پرواز لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے 300 سے زائد مسافروں کو لے کر آسٹریلیا کے لیے روانہ ہوئی۔ترجمان کے مطابق تاریخ میں پہلی مرتبہ پی آئی اے کی پرواز میلبرن کےلئے روانہ ہوئی ہے ،آسٹریلیا سے ایک خصوصی پرواز مسافروں کو لے کر 26 اپریل کو واپس لاہور پہنچے گی۔مسافروں کا کہنا تھا کہ مشکل گھڑی میں تارکین وطن پاکستانیوں کے لیے پی آئی اے بہترین خدمات انجام دے رہی ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.