لاہور (ڈیسک) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق لاہور، شیخوپورہ اور چنیوٹ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز پاکستان اور بھارت کا سرحدی علاقہ ہے۔