You are currently viewing لاہور: راشن تقسیم میں دھکم پیل، تھیلے چھیننے والوں کیخلاف مقدمہ درج

لاہور: راشن تقسیم میں دھکم پیل، تھیلے چھیننے والوں کیخلاف مقدمہ درج

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور کے علاقے چوہنگ میں رمضان پیکیج کی تقسیم کے دوران بے نظمی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
گزشتہ روز راشن بیگز کی تقسیم کے دوران شدید دھکم پیل ہوئی جبکہ لوگوں نے راشن کے بیگ چھین لیے۔
تھانہ چوہنگ میں رمضان پیکیج کے راشن بیگز لوٹنے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ پٹواری اصغر کی مدعیت میں 12 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
مقدمہ میں چوری اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.