You are currently viewing لاہور: خاتون کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج، ایف آئی آر سیل

لاہور: خاتون کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج، ایف آئی آر سیل

لاہور (نیوز ڈیسک) عربی رسم الخط والا لباس پہننے پر خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ایف آئی آر سیل کردی گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ مقدمہ تھانہ اچھرہ میں چند نامزد اور متعدد نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا۔
مقدمہ درج کرنے کے بعد ایف آئی آر سیل کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 25 فروری کو اچھرہ بازار میں خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔
عربی حروف سے مزین لباس پہن کر آنے والی خاتون کو ایس ڈی پی او گلبرگ لاہور اے ایس پی شہربانو نقوی نے اپنی جان خطرے میں ڈالتے ہوئے مشتعل ہجوم سے بحفاظت بچایا تھا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.