You are currently viewing لاہور اور گردو نواح میں شدید دھند، پی آئی اے کی پروازیں تاخیر کا شکار

لاہور اور گردو نواح میں شدید دھند، پی آئی اے کی پروازیں تاخیر کا شکار

  • Post author:
  • Post category:پاکستان
  • Post last modified:11/01/2022 18:09
  • Reading time:1 mins read

لاہور(ڈیسک)لاہور اور گردو نواح میں شدید دھند کے باعث پی آئی اے کی پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق لاہور سے جدہ کی پرواز پی کے 9759،اسی طرح لاہور سے کوئٹہ کی پرواز پی کے 323 بھی تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔انہوں نے بتایاپروازوں میں تاخیر شدید دھند کے باعث طیاروں کی بروقت آمد نہ ہونے کی وجہ سے ہورہی ہے،پی آئی اے کا عملہ مسافروں کی دیکھ بھال کے لئے ایئر پورٹ پر موجود ہے،دھند کی وجہ سے منسوخ ہونے والی پروازوں کے مسافروں کو متبادل پروازوں پر ایڈجسٹ کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ چند روز موسم کی صورتحال میں خرابی متوقع ہے اس لیے مسافروں سے درخواست ہے کہ وہ ایئر پورٹ آمد سے قبل اپنی مطلوبہ پرواز کے متعلق معلومات حاصل کریں۔پی آئی اے کال سینٹر 111-786-786 پر مستعد عملہ چوبیس گھنٹے مسافروں کی مسلسل رہنمائی کے لئے موجود ہے۔