You are currently viewing لاہور: امیر بالاج ٹیپو قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

لاہور: امیر بالاج ٹیپو قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

لاہور (نیوز ڈیسک) ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
پولیس کے مطابق امیر بالاج ٹیپو کو قتل کرنے والے ملزم کے ایک اور ساتھی کی شناخت کرلی گئی جو قتل کے اگلے روز سیالکوٹ ایئر پورٹ سے دبئی فرار ہوگیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے شادی میں شرکت کے لیے کرایے پر گاڑی حاصل کی تھی، گاڑی برآمد کر کے ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 19 فروری کو لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب نجی سوسائٹی میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کرکے ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کو قتل کردیا تھا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.