لاہور (ڈیسک) کلمہ چوک کے قریب گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے پروفیسر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا
ذرائع کے مطابق پولیس کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے شعبہ باٹنی کے پروفیسر تنظیم اکبر چیمہ اپنی گاڑی پر جا رہے تھےکہ کلمہ چوک کے قریب موٹر سائیکل سوار افراد نے انہیں روکا اور فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کو 4 گولیاں ماری گئیں جن میں 3 گولیاں ٹانگوں اور ایک سینے میں لگی جب کہ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی گئی۔
پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہےکہ پروفیسر تنظیم اکبر چیمہ کو ذاتی رنجش پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا اور شواہد کے مطابق ملزم فائرنگ سے قبل مقتول سے باتیں کرتا رہا تھا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے