You are currently viewing لاہور؛ وزیر اعظم آج یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم کے تحت چیکس تقسیم کرینگے

لاہور؛ وزیر اعظم آج یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم کے تحت چیکس تقسیم کرینگے

لاہور (ڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج لاہور میں وزیر اعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم کے تحت کامیاب نوجوانوں میں چیکس تقسیم کریں گے۔
اس حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس سے وزیر اعظم خطاب کریں گے۔
وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کے مطابق یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم باصلاحیت نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کیلئے آسان شرائط پر کم سود والے قرض کی فراہمی یقینی بنا رہا ہے۔
اسکیم میں خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے ان کا خصوصی کوٹہ مقرر کیا گیا ہے۔
لاہور میں یوتھ بزنس لون کی تقریب کے بعد شہباز شریف سیالکوٹ کادورہ کریں گے جہاں وہ وزیر اعظم یوتھ لیپ ٹاپس اسکیم کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
وزیر اعظم تقریب میں ہونہار اور قابل طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپس تقسیم کریں گے، اس موقع پر وہ طالب علموں سے خصوصی خطاب کریں گے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.