You are currently viewing لاہور، نجی اسکول اور پڑوسی کے گھر کی تلاشی مکمل، پرویز الٰہی گرفتار نہ ہوسکے

لاہور، نجی اسکول اور پڑوسی کے گھر کی تلاشی مکمل، پرویز الٰہی گرفتار نہ ہوسکے

لاہور (ڈیسک) لاہور پولیس اور اینٹی کرپشن پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام رہی ہے۔
پولیس نے سابق وزیر اعلیٰ کی گرفتاری کے لیے نجی اسکول اور پرویز الہٰی کے ہمسائے کے گھر کی بھی ایک گھنٹے سے زائد وقت تک تلاشی لی ۔
پولیس کے مطابق سرچنگ کے دوران پرویز الہٰی کی موجودگی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
دریں اثناء پولیس کی بھاری نفری چوہدری پرویز الہٰی کے گھر کے باہر موجود ہے جبکہ رہائش گاہ کی طرف کے تمام راستے بند کردیئے گئے ہیں۔
گزشتہ روز اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے کیس میں سابق چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت خارج کردی تھی۔
بعدازاں پولیس گرفتاری کے لیے لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع ظہور الہٰی ہاؤس میں داخل ہوگئی تھی۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7