You are currently viewing لاہور،قومی شاعر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے 144 ویں یوم پیدائش کی مناسبت سے مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی کی تقریب کا انعقاد

لاہور،قومی شاعر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے 144 ویں یوم پیدائش کی مناسبت سے مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی کی تقریب کا انعقاد

لاہور (ڈیسک)قومی شاعر حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے 144 ویں یوم پیدائش کی مناسبت سے لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقعد ہوئی جس میں پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے اعزازی گارڈز کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

اس موقع پر پاک بحریہ کے سٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور عامر اقبال خان اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ مذکورہ دن کی مناسبت سے ڈائریکٹر جنرل پنجاب رینجرز میجر جنرل سید آصف حسین اور جی او سی لاہور میجر جنرل شہباز خان نے مزار اقبال پر حاضری دی ، انہوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی اور ملکی ترقی و سلامتی کے لیے دعا کی ۔ڈی جی رینجرز اور جی او سی میجر جنرل شہباز خان نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے اپنے تاثرات قلم بند کرتے ہوئے علامہ اقبال کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بھی مزار اقبال پر حاضری دی ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی ا ورطن عزیز کی ترقی و سلامتی کے لیے دعا کی ۔گورنر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کیے اور زبردست الفاظ میں ڈاکٹر علامہ اقبال کو خراج تحسین پیش کیا ۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے بھی مزار اقبال پر حاضری دی ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ،انھوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔