You are currently viewing لاک ڈاؤن بھی گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج نہ کم کر سکا، اقوام متحدہ

لاک ڈاؤن بھی گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج نہ کم کر سکا، اقوام متحدہ

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:24/11/2020 14:48
  • Reading time:1 mins read

اقوام متحدہ(ڈیسک) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کی اہم وجوہات میں سے ایک زہریلی گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں رواں سال بھی کمی نہیں ہو سکی۔

عالمی موسمیاتی ادارے ورلڈ میٹیورولوجیکل آرگنائزیشن کے مطابق رواں سال کورونا وائرس کے تناظر میں متعارف کردہ پابندیوں کے باوجود ضرر رساں گیسوں کے اخراج میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کے سبب درجہ حرارت مسلسل بڑھ رہا ہے اور سطح سمندر میں اضافے کے ساتھ ساتھ غیر معمولی موسمیاتی تبدیلیاں مرتب ہو رہی ہیں۔ عالمی ادارے نے ان ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات پر قابو پانے کے لیے مزید پائیدار اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.